پشاور (نیوزرپورٹر ) مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صوبائی سینئر نائب صدر فرہاد علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام 8فروری کو مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر پارٹی قائد نواز شریف کو قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا موقع فراہم کریں گے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ عوام سے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگا ہے جبکہ ہمارے سیاسی مخالفین نے خالی نعروں اور گالم گلوچ سے عوام کو ورغلایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ تعمیر و ترقی اور قومی غیر ت و حمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محالفین کے پاس الزامات کے سوا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اپنی سیاسی قدوقامت بڑھانے کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت کردارکشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تمام سیاسی مفاد پرستوں کی حقیقت معلوم ہے اور وہ ان کے بہکاوے میں نہیں أئیں گے۔