اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے دیرینہ دوست اور پڑوسی ملک چین سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ کر 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے، چین سے ایک سال کیلئے قرض مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی ،2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ 2024 کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق خط میں پاکستان نے چین سے ایک سال کیلئے قرض مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے اور چین کی جانب سے 2ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔