سکھر(بیورورپورٹ )تعلیمی بورڈز کی جانب سرکاری اسکول ،کالجز کے طلبا سے مارک شیٹ ،پکا سرٹیفکیٹس کی فیس لینے کا معاملہ،سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے تمام تعلیمی بورڈز کو فیس لینے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اسکول ،کالجز کے طلبا سے مارک شیٹ، پکے سرٹیفکیٹس کی فیس نہ لی جائے، سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے تحریری جواب جمع کرادیا جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی فنڈز سے سرکاری اسکولز، کالجز کے طلبا کی مارک شیٹ، سرٹیفکیٹس فیس کی ادائیگی کی جائے گی۔