گھوٹکی (این این آئی)گھوٹکی پولیس نے الیکشن میں فوج کی تعیناتی کے لیے اعلیٰ افسران کو خط لکھ دیا۔ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے ڈی آئی جی کو خط لکھ کر علاقے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور الیکشن کے دوران فوج تعیناتی کی درخواست کی۔ایس ایس پی نے خط میں لکھا کہ انتخابات میں امن و امان قائم کرنے کیلئے فوج کی تعیناتی ناگزیر ہے کیونکہ ماضی میں کیے گئے گرینڈ آپریشن کے مثبت نتائج نہیں ملے، ڈاکو شہریوں کو سکھر ملتان موٹروے سے اغوا کررہے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ شر اور جاگیرانی گینگ ریاست کو کمزور کررہے ہیں، مزاحمت پرڈاکو شہریوں کو قتل کردیتے ہیں ۔