• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔دوران سماعت ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس کے بعد سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید