• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایک پیچیدہ شہر ہر کسی کیلئے سمجھنا ممکن نہیں، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سید مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فیصل سبزواری نے عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ کراچی ایک پیچیدہ شہر ہے ہر کسی کیلئے سمجھنا ممکن نہیں، تمام جماعتیں متحرک ایم کیو ایم سے خائف ہیں، کسی جماعت نے عوام کے حقیقی حقوق کی بات نہیں کی۔ اس موقع پر آسیہ اسحاق اور شارق جمال نے بھی خطاب کیا۔ سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے حلقہ NA238کی یوسی 16پاکستان کوارٹرز میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماضی ہمارے آنے والے مستقبل کی ضمانت ہے، صرف ہمارے پاس کام کرنے کا ٹریک ریکارڈ اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل موجود ہے، کراچی ایک پیچیدہ شہر ہے جسے سمجھنا ہر کسی کیلئے ممکن نہیں، صرف ہمارے پاس وہ ٹیم اور علم موجود ہے کہ اس شہر کو بہتر بنا سکتے ہیں، ہم نے فارمولا پیش کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے جس سے تمام پاکستانیوں کے بنیادی مسائل حل ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید