لاہور(نمائندہ جنگ)ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز پر اپنے حلقہ این اے 118میں ریلی کے دوران ایک تنظیم کے نوجوان کارکن نے جوتا پھینک دیا۔ حمزہ شہباز شریف کے مداحوں اور کارکنوں نے جوتا پھینکنے والے پر تھپڑوں اور ٹھڈوں کی بارش کر دی۔ ن لیگ کے مقامی رہنمائوں نے جوتا پھینکنے والے کو حمزہ شہباز کے مداحوں سے چھڑوایا اور اس کی جان بچانے کے لئے اسے ایک مکان میں لے گئے، تاہم مسلم لیگ ن ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں نوجوانوں میں جھگڑے کے دوران ایک نے دوسے پر جوتا اچھال دیا اس کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔