• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کے پشاور میں چھاپے، تین کباب ہوٹلز سربمہر

پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے انسپکشن ٹیموں نے پشاور کے مختلف بازاروں میںگوشت فروشوں اور کباب ہوٹلز پر اچانک چھاپے مارے اور سینکڑوں لیٹرز خراب تیل اور قیمہ برآمد کرکے تلف کیا اس سلسلے میں ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ کے انسپکشن ٹیموں نے حیات آباد ،چارسدہ روڈ،ورسک روڈ اور بورڈ بازار سمیت شہری علاقے میں مختلف گوشت فروشوں اور کباب ہوٹلز کے معائنے کیے اور انسپکشن کے دوران 2 سو لیٹرزس غیر معیاری تیل اور 30 کلوگرام سے زائد غیر معیاری اور باسی قیمہ برآمد کرکے موقع پر تلف کیا اور بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ تین کباب ہوٹلز سیل کیے گئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کئی قصائیوں اور کباب فروشوں کو وارننگ اور بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے
پشاور سے مزید