اسلام آباد (جنگ نیوز) حلقہ این اے 47‘ 48سے امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کی آواز ایوان میں بھی بلند کرتا رہوں گا۔ مجھے بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ٹکٹ کی آفر ہوئی لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ سیاسی جماعتوں میں خاندانی بادشاہت قائم ہے۔ یونین کونسل کری شہر میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے خود اپنی جماعتوں میں جمہوریت قائم نہیں کرپائے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین نمبر دار جمیل اور وائس چیر مین راشد کیانی نے کہا کہ 8فروری کا سورج گھڑیال کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا ۔