• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کو پھر بھرپور طریقے سے خوبصورت بنائیں گے، راجہ خرم نواز

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) مرحوم سیاسی رہنما ملک عشرت باری خانوادے کے سر براہ ملک محمد یعقوب نے خاندان اور برادری سمیت راجہ خرم نواز کی حمایت کا اعلا ن کر دیا۔ اپنی رہائش گاہ پر ملک یعقوب اعوان نے اسلام آباد سے حلقہ این اے 48 سے مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے مشترکہ امیدوار راجہ خرم نواز کے اعزا ز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ملک محمد یعقوب اعوان نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔ پارٹی نے اس نشت پر راجہ خرم نواز کی حمایت کا اعلان کیا ہے ہم اپنی پارٹی کے فیصلے کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ راجہ خرم نواز نے سابقہ دور میں اسلام آباد میں ترقیاتی کام کرائے ۔ راجہ خرم نواز نے کہا کہ ہم مل کر اسلام آباد کو ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے خوبصورت بنائیں گے ۔ ۔ تقریب سے اسلام آباد کے سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں حاجی محمود حسین، ملک حاجی ملک اشتیاق حسین،حاجی ملک اظہر حسین، ملک غضنفر حسین،ملک نعیم اختر،بیرسٹرشاہزیب عشر ت، ملک فیاض الحسن عرف فیضی،ملک اسحاق، ملک عمر،ملک اسماعیل،چوہدر ی سعید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اسلام آباد سے مزید