• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، فریقین کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے

اسلام آباد(فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی ایجنسیاں/جنگ نیوز)ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ہم دشمنوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خطے میں دوستی ‘امن اورسکیورٹی کو ہدف بنائیں‘اچھی ہمسائیگی کے ذریعے ہی سلامتی کا حصول ممکن ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اپنے شیڈول کے مطابق اتوار کی شب اپنے خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچ گئے تہران ایئرپورٹ پر ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور ایرانی حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد میں دونوں فریقین حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے حکام دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق حسین امیر عبداللہیان اپنے دورے کے دوران وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ساتھ سکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وہ اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی اوردیگرسے ملاقاتیں کریں گے ۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایران میں9پاکستانی شہریوں کے قتل سمیت ایران کی دراندازی بھی زیر غور آئے گی۔

اہم خبریں سے مزید