تہران (اے ایف پی) ایران میں استغاثہ (پراسیکیوٹر) نے یورپی یونین کے سوئیڈش سفارت کار جوہن فلوڈیرس کےلیے مقدمے میں سزائے موت تجویز کی ہے۔ اس پر اسرائیل کےلیے جاسوسی کی فرد جرم عائد کی گئی۔
33؍ سالہ جوہن فلوڈیرس پر الزام ہے کہ اس نے صیہونی یہودی ریاست کو ایر ان سے متعلق انتہائی اہم اور نازک انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں۔