پشاور(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے خطرناک ایجنڈے کے نتائج بھگت رہے ہیں‘پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے، ان کے حمایت یافتہ امیدوار اب دیگر پارٹیوں سے رابطوں میں ہیں۔ ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ذاتی مفادات اور کرسی اقتدار کی خاطر خطرناک ایجنڈے پر عمل کیا، جس کے نتائج آج وہ بھگت رہے ہیں۔