• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں کارکنوں کی بھرپور انتخابی مہم جاری ہے ‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی منشور آگیا ہے جس پر عملدرآمد سے ہی ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔ 8فروری شیر کی کامیابی کا دن ہے ۔ قائد ن لیگ میاں نوازشریف اور مرکزی صدر شہبازشریف کی جانب سے گزشتہ روز پارٹی منشور پیش کیا گیا جو پورے ملک کے عوام کے دل کی آواز ہے کیونکہ منشور پر عمل سے ہی ملک و قوم ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے اور اس سلسلے میں پارٹی اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے ملک کو موجودہ بحرانی صورتحال سے نکال کر ترقی یافتہ اور عوام کو خوشحال بنائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ضلع کوئٹہ میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ہر یونٹ میں کارکن بھرپور مہم چلارہے ہیں کیونکہ ضلع کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ۔ درایں اثناء بیان میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید