کوئٹہ(پ ر)ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی عوام نے 8 فروری کو پی ٹی آئی کے کامیابی کے نتائج اعلان کردیا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر کے عوام کا باہر نکلنا انقلاب کی علامت ہے 8 فروری کو عوام پی ٹی آئی کے امیدواروں کو تاریخی کامیابیاں دلائینگے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈی نیٹر و سینئر رہنماء محمد آصف ترین نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح آج بلوچستان کے عوام بھی عمران خان کی آواز پر 8 فروری کے الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے گھروں سے نکلنیں گے پارٹی کے کے جلسے و جلوسوں میں عوام کی شرکت و دلچسپی قابل دید ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو یہ شعور عمران خان نے دیا ہے جنہوں نے اقتدار و ڈیل کی بجائے قید و بند کی صعوبتوں کو ترجیح دی۔