اسلام آباد (جنگ نیوز) امیدوار این اے 47‘ 48مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بھارہ کہو کے عوام نے جس طرح استقبال کیا‘ دلیل ہے کہ میرا اور عوام کا بیانیہ ایک ہے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی بات کرنے پر مجھے زبان بندی کا کہا گیا لیکن میں ہمیشہ اہل اقتدار کے ضمیر کو جھنجوڑتا رہوں گا۔ 25کروڑ عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی‘ وہ جس کشتی میں سوار ہیں وہ بھنور کی طرف جا رہی ہے۔