کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 8 فروری کو نواز شریف کی قیادت میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کامیاب ہوگی ۔ ن لیگ نے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگا جبکہ مخالفین صرف پروپیگنڈے اور نعروں تک محدود ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مخالفین کے پاس الزامات کے سوا کوئی پروگرام نہیں، مخالفین اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی کردار کشی کررہے ہیں ، لیکن عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ملک و قوم کے ساتھ کون مخلص ہے ۔انہیں معلوم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے قائد نوازشریف کی قیادت میں اپنے ہر دور میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات کئے۔ آج پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں موجود ہے جبکہ مخالفین صرف دعوؤں اور الزامات تک محدود ہیں۔ 16ماہ اتحادی حکومت میں شہبازشریف کی قیادت میں سیاست کو قربان کرکے ریاست کو بچایا اور سیاسی نتائج کی پروا کئے بغیر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے اور کامیابی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیروں کی ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ عوام 8فروری کو مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں جو عوام کومایوس نہیں کریگی۔