اسلام آباد (جنگ نیوز) این اے 47اور 48سے امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اہل اسلام آباد اب جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں میں آنیوالے نہیں۔یوسی سوہان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کیلئے نوکریوں کا کوٹہ موجود ہے لیکن اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والے کیلئے کسی صوبے میں کوئی کوٹہ موجود نہیں۔ بدقسمتی سے 10لاکھ ڈاکٹرز‘ وکلاء‘ ہنرمند اور سرمایہ دار پچھلے سال ملک سے ہجرت کر چکے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں اور سیاسی قائدین کی ترجیحات میں عوامی مسائل نہیں۔