• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف مقدمہ چلنا ایک قانونی معاملہ ہے، امریکا

کراچی (نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کو دیکھ رہے ہیں، سابق وزیراعظم کیخلاف مقدمہ چلنا ایک قانونی معاملہ ہے، عدالت کی سنائی گئی سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کرینگے، یہ پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے،سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر امریکی ردعمل سامنے آگیا، پریس بریفنگ میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ قانونی معاملے پر پاکستانی عدالتوں سے رجوع کریں، پاکستان کے اندرونی معاملات، عہدے کے امیدواروں کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد منصفانہ اور کھلا جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا جمہوری عمل چاہتے ہیں جس میں تمام فریقین کی وسیع پیمانے پر شرکت ہو، جمہوری اصولوں کا احترام ہو۔
اہم خبریں سے مزید