سبی/کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) ضلع سبی میں PTI کی ریلی کے دوران دھماکے میں 4افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے، دھماکا جناح روڈ پر تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار صدام ترین کی انتخابی ریلی کے قریب ہوا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سبی میں سیا سی جماعت کی ریلی میں ہو نے والے دھماکے کی رپورٹ چیف سیکر ٹری بلو چستان اور آئی جی بلو چستان سے طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سبی میں پی ٹی آئی امیدوار کی ریلی جیسے ہی جناح روڈ پر پہنچی توخطاب کرنے والی گاڑی میں دھماکا ہوگیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ دور دراز تک آواز سنائی دی، ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا، پولیس کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ اور اسپتال پہنچی۔