پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سابق صوبائی حکومت کے دور میں ضلع نوشہرہ کے محکمہ تعلیم میں 54 کلاس فور بھرتیوں سے متعلق تحقیقات کیلئے سیکرٹری تعلیم کو ہدایات جاری کردی فاضل بنچ نے درخواست گزار مبشرشاہ کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے آصف علی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 2020 میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ایماء پر وہاں محکمہ تعلیم میں بھرتیاں کی گئیں مگر اس ضمن میں کوئی لوازمات پورے نہیں کئے گئے۔