ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنرعامر خٹک کی زیر صدارت الیکشن ضابطہ اخلاق بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کمشنر نے الیکشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئےبتایا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔پولنگ سٹیشنوں کا انتخاب اور عملہ تعیناتی کیلئے اقدامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے نفاذ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ریٹرننگ افسران امیدواران کی تشہیری مہم اور انتخابی اخراجات کی انسپکشن کررہے ہیں۔انتخابی مٹیریل کی ترسیل کیلئے ٹرانسپورٹ و گاڑیاں فراہم کردی گئیں ہیں۔پرامن انتخابات کیلئے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز بھی تعینات ہونگی۔مرکزی کنٹرول رومز فنکشنل کردیے گئے ہیں۔مرکزی الیکشن آفس قائم جس میں پولنگ سکیم کے تحت نتائج مرتب ہونگے۔ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔