• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دین دوست طبقات کا مضبوط گڑھ ہے‘ مولاناانوارالحق

کوئٹہ(پ ر)صوبائی خطیب این اے263 سے آزاد امیدوار مولانا انوارالحق حقانی نے کہا ہے کہ 8فروری کو ووٹ کے ذریعے عوام موجودہ جمہوریت میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کررہے ہیں تاکہ صوبائی اسمبلیوں میں اپنے بنیادی مسائل و حقوق کا تحفظ کرسکیں اور قومی اسمبلی میں قانون سازی کے لئے نمائندوں کا چناؤ کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی اینڈٹی کالونی میں انتخابی دفتر کے افتتاح، فرنٹیر کالونی میں عوامی اجتماع، جامع مسجد طیبہ وحدت کالونی، جامع اسلامیہ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی، رحمان مسجد احمدزئی کالونی سریاب اور مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چونکہ ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے اس لئے وہاں اصحاب بصیرت ، دیانتدار اور مضبوط راسخ علماء کی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل علم کے اصرار پر میں قومی اسمبلی کے لئے امیدوار ہوں اور میرا انتخابی نشان گھڑیال ہے۔ کوئٹہ سٹی دین دوست مسلمانوں اور مساجد و مدارس کا مضبوط گڑھ ہے وہ یقیناً ایک عالم کے انتخاب پر فخر کریں گے۔ مختلف طبقات یقین دہانی اور بھرپور انتخابی تعاون کا اظہار کررہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید