پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سماجی بہبود کی طرف کے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر انتظامی افسران نے محکمہ سماجی بہبود اور چائلڈ پروٹیکشن حکام کے ہمراہ پشاور بھر میں بازاروں سے 27 پیشہ ور گداگروں کو پکڑ کر محکمہ سماجی بہبود کے بحالی مراکز منتقل کر دیا۔ ان بحالی مراکز میں پیشہ ور گداگروں کی اخلاقی تربیت کی جائے گی اور تربیت کے بعد ان کو ضمانت پر چھوڑا جائے گا کہ وہ دوبارہ گداگری نہیں کریں گے۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔