پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار الہٰی نےکالو خان قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی۔مدعی مقدمہ کی جانب سے سید مبشر شاہ ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ملزم فاروق احمد پر الزام تھا کہ اس نے جون 2022 میں زبانی تکرار پر شیخ جانا گاؤں میں عبداللہ کو قتل کیا تھا ۔جس کے بعد تھانہ کالو خان صوابی میں ملزم کی خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بعد میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو سزاء موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔