• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ورلڈ کینسر ڈے پر سائیکل ریس کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے اشتراک سے پشاور میں ورلڈ کینسر ڈے کے حوالے سے سائیکل ریس کا انعقاد کیا جس میں سکولوں اور کالجز کے سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر سید شایان علی‘ سیکرٹری محمد علی‘ سابق صدر و آرگنائزر نثار احمد‘ ڈپٹی منیجر فنڈ ریزنگ شوکت خانم ہسپتال اسد علی اور اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ وفنڈ ریزنگ اکرام اللہ اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔ ایسوسی ایشن سید شایان علی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے صحت مندانہ سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے رہیں گے۔
پشاور سے مزید