ٹوکیو (عرفان صدیقی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ملنے والی سزا میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں، سزا کو غلط کہنے اور اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے کی بجائے سپریم کورٹ میں مقدمہ پیش کریں ۔ یہ بات معروف قانون داں اور وکیل رہنما سندھ ہائیکورٹ بار کے سابق جوائنٹ سیکرٹری ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عامر عزیز خان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم سائفر جیسے قومی راز کو عوامی سطع پر افشا کر کے ملکی سلامتی اور مفادات کو خطرے میں ڈالا جسکی وزیر اعظم جیسا منصب رکھنے والے شخص سے توقع نہیں کی جاسکتی تھی ، عامر عزیز خان نے کہا کہ عدالت نے بار بار سابق وزیر اعظم عمران خان سے استفسار کیا کہ سائفر جیسا سرکاری ڈاکیومنٹ کہاں ہے اور ہر بار عمران خان یہ بتانے سے گریز کرتے رہے کہ سائفر ان کی جانب سے عوامی جلسوں میں لہرانے کے بعد کہاں گیا ۔