• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے مابین برف پگھل رہی ہے، انعم تنویر

کراچی(اختر علی اختر ) ٹیلی ویژن ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین برف پگھل رہی ہے، درجنوں ڈراموں میں کام کرنے کے بعد اب انٹرنیشنل بھارتی فلم میں نامور اداکار عمران عباس کے ساتھ اپنا ڈیبیو کررہی ہوں، پہلی ہی فلم کی دنیا بھر میں ریلیز پر خوشی ہے، فلم میں عاطف اسلم کی آواز میں سونگ شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری فلم، جی وے سوہنیا جی، 16 فروری کو دنیا کے سیکڑوں سینما سمیت پاکستان بھر کے تمام سینما وں میں ریلیز کی جارہی ہے۔فلم کا پریمیئر دبئی میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہوگا۔ہم نے اس دن کا انتخاب اس لیے کیا ہے کیونکہ ہماری فلم رومانوی اور کامیڈی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اداکارہ انعم تنویر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہماری فلم کی شوٹنگ انگلینڈ اور کراچی میں ہوئی ہے۔یہ بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب کی رومانس سے بھر پور کہانی ہے۔عمران عباس نے پاکستانی پنجابی لڑکے کا کردار کیا ہے، جبکہ بھارتی اداکارہ سیمی چال پنجابی لڑکی کے کردار میں ہیں ۔میں نے آسیہ کا کردار کیا ہے، عمران عباس کی منگیتر ہوتی ہے۔یہ ایک ٹرائی اینگل اسٹوری ہے۔جو فلم بینوں کے دل جیت گی۔انعم تنویر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں درجنوں ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے۔مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے،لیکن فلم میں کام کرنے کا الگ مزا ہے۔فلم میں شامل بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگر عاطف اسلم گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔میں نے شوٹنگ کے دوران خوب جم کر اداکاری کی، کیوں کہ اس فلم میں بھارتی اور پاکستانی فنکاروں نے کام کیا ہے۔دبئی کے پریمیئر میں کئی بھارتی فنکار بھی شریک ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید