ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیرہ غازیخان کے رہائشی تین ٹرک سواروں کو دو بھائیوں سمیت بے دردی سے قتل کردیا ۔مرنے والوں میں دو بھائی بھی شامل،لاشیں آج آبائی علاقے پہنچیں گی،حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا،لاشیں آج ڈیرہ غازیخان پہنچیں گی ، 3 شہداء کی نماز جنازہ گدائی میں ادا کی جائے گی۔ گدائی کے رہائشی رشید احمد زہرانی اور ایک مقتول احمد رشید کے والد نے یہ ہولناک واقعہ بتایا۔