راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے دوران چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان مری پہنچ گئے ،جنہوں نے ڈپٹی کمشنر مری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کی۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کاکہناتھاکہ اندرون مری اور پنجاب سے مری آنے والے راستوں پر ٹریفک رواں دواں رہی اور بدھ کو مری کی کسی شاہراہ پر ٹریفک جام نہیں رہی۔ایکسپریس وے پر متعلقہ اداروں کی معاونت کے لئے مری پولیس بھی موجود تھی ۔