• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں برفباری کے بعد سیاحوں کا رش ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) برفباری دیکھنے کے شوقین سیاحوں کی طرف سے مری کا رخ کرنے پر ایکسپریس وے پر ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن قاسم اعجاز سمیت تمام انتظامی مشینری کی سڑکوں پر موجودگی کے باوجود ایکسپریس وے پر صورتحال کنٹرول نہ ہوسکی۔ڈپٹی کمشنر مری نے ٹریفک روانی کےانتظامات میں تاخیر پر این ایچ اے اور دیگر حکام پر برہمی کا اظہارکیا۔ ادھر میونسپل کارپوریشن مری نے ٹریفک کو رواں دواں رکھا ، رش اور پھسلن کی وجہ سے آہستہ ہونے کے باوجودٹریفک چلتی رہی۔
اسلام آباد سے مزید