کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے پاکستان سپرلیگ گورننگ کونسل کو پی سی بی سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وہ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا چیئرمین اور سیٹ اپ بالکل الگ ہونا چاہیے۔ پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے، الگ سسٹم ہوگا تو چیئرمین فرنچائزز کے مسائل سمجھے گا اور حل کرنے کی کوشش کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی سربراہ آئے اس کا اثر پی ایس ایل پر نہیں پڑنا چاہیے۔