اسلام آباد (عاطف شیرازی) سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصلہ کیا کہ کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 187/3 کے مطابق عمران منیار سوئی سدرن گیس کے مینیجینگ ڈایریکٹر / سی ای او کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے، کمپنی ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک ان کی دوبارہ تقرری یا ان کے بعد کسی اور کی تقرری نہیں ہو جاتی عمران منیار کمپنی کے ایم ڈی ہونگے۔