• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر املی بنانے والی فیکٹری سربمہر، مالکان کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر مشرقی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ناقص و خراب اجزا سے مضر صحت املی بنانے والی فیکٹری سربمہر ، یونٹ کی پروڈکشن بند اور مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ، علاوہ ازیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے دوران کوئٹہ میں 6 جبکہ ژوب میں 3 خوراک کے مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کے مطابق املی فیکٹری کے خلاف قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا۔فیکٹری میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے لائسنس کے بغیر اشیاء کی سپلائی اور غیر رجسٹرڈ شدہ املی تیار کی جارہی تھی۔املی پروڈکشن میں زیر استعمال اجزا غیر صحت بخش اور کھجور باسی و خراب پائے گئے ۔ یونٹ میں صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنےکے انتظامات ابتر جبکہ انتہائی لازم ٹریسیبلٹی ریکارڈ عدم موجود اور سٹوریج ایریا میں حشرات زدہ خام مال موجود پایا گیا۔ املی پر ایرانی پراڈکٹ لیبلنگ اور پیکنگ کے لیے نان فوڈ گریڈ میٹریل کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری املی بڑوں اور بچوں کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید