• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے پولنگ سٹیشنوں پرسکیورٹی ڈیوٹی کیلئے 550 رضاکار بھی طلب

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کیساتھ سیکورٹی ڈیوٹی کرنے کیلئے 550رضاکار وں کوبھی طلب کرلیاگیا ،2022میں اس وقت کے آئی جی پولیس پنجاب نے پولیس قومی رضاکاروں کو سیکورٹی رسک قرار دیتے ہوئے صوبہ بھر میں پولیس قومی رضاکار فورس ختم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیاتھاجس پر پنجاب بھرمیں ساڑھے 6ہزار قومی رضاکاروں کو فارغ کردیاگیاتھا،لیکن پولیس نفری کی کمی کے باعث 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے راولپنڈی پولیس نے پولیس قومی رضاکاروں کو بھی طلب کرلیاہے اور انہیں کہاگیا ہے کہ وہ پولنگ ڈے پر وردیاں پہن کر اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی کیلئے حاضر ہوں ، راولپنڈی ضلع میں مجموعی طور پر 2ہزار 7سو 79پولنگ سٹیشنوں کی سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے 10ہزار 4سو 77اہل کاروں کو تعینات کیاگیاہےان میں ساڑھے پانچ سو رضاکار بھی شامل ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید