کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری امیر الدین انصاری چھ فروری کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ٹیموں کے درمیان فائنل دیکھنے بھارت جائیں گے۔ انڈین فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ کونسل نے انہیں مدعو کیا ہے۔ انہیں فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ کے حوالے سے منعقدہ اہم میٹنگ میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔