چمن(نورزمان اچکزئی) چمن میں دھرنا مظاہرین اور حکومت کو بند گلی سے نکالنے کےلیے پشتونخوامیپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی چمن پہنچ گئے ہیں، دھرنا کمیٹی نے فیصلہ کن نتائج سے متعلق کردار ادا کرکے حکومت کے ساتھ بات چیت کےلیے فیصلوں کا اختیار محمودخان اچکزئی کو دیدیا۔ دوسری جانب دھرنا کمیٹی نے الیکشن سے قبل کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کی صورت میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کردیا ہے، چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی سے پیدل آمدورفت کےلیے ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی نفاذ کے خلاف گزشتہ ایک سو بارہ دن سے جاری دھرنا مظاہرین ون پوائنٹ ایجنڈے اور حکومت کی ون ڈاکومنٹ پالیسی نفاذ کو موخر کرنے سے انکار پر فریقین کو بند گلی سے نکالنے کےلیےپشتونخوامیپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی سے اعلی حکومتی حکام اور دھرنا کمیٹی کے رابطوں کے بعد محموداچکزئی کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کرگیاہے۔