ٹنڈوالہ یار (پی پی آئی) سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر سے پیدوار شروع ہو گئی ہے، ٹنڈوالہ یار میں درس ویسٹ کنویں سے 350 بیرل تیل، درس ویسٹ کنویں2 سے 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور 20 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار بھی شروع ہوگئی۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نئی اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی درآمدی بل میں تقریباً 5 کروڑ امریکی ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔