• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی تقسیم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ذوالفقار بھٹو جونیئر

سیہون شریف (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نئے صوبوں کا شوشا، سندھ کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ سندھ میں نئے صوبے کسی بھی صورت قبول نہیں، سندھ ایک تھا، ایک ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا، سندھ کی تقسیم کی کسی بھی کوشش کو سندھ کے عوام قبول نہیں کریں گے۔ سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ وفاق سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے اور پانی کی تقسیم کو متاثر کرنے کیلئے جلالپور کینال سمیت دیگر نہری منصوبے بنانا چاہتا ہے، جبکہ سندھ میں نئے صوبے کا شوشا چھوڑ کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید