راولپنڈی (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں 3 تا 5ستمبر 2026مختلف آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 21 خوارجی جہنم واصل کر دیئے گئے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔