• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کا جلسہ، نمائش چورنگی کے اطراف کنٹینرز، سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزار قائد پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے جلسے کے معاملے پر نمائش چورنگی کے اطراف کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے بند کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے جلسے اور جلوس کی اجازت نہیں ہوگی، اجازت نہ ملنے کے باوجود اجتماع کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر مزارِ قائد کے اطراف اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ اور کوریڈور تھری ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید