• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا دنیا کے 28؍ ملکوں میں موساد کا انٹیلی جنس نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کی انٹیلی جنس ایجنسی نے دنیا کے 28؍ ممالک میں سرگرم اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سیکڑوں ایجنٹس کی شناخت کر لی ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بتایا گیا ہے کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کاؤنٹر انٹیلی جنس آپریشن ہے جس میں اسرائیل کے خفیہ اور سیکورٹی اداروں کا نیٹ ورک توڑا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں منفرد اور بے مثال معلومات ملیں جن کے نتیجے میں اسرائیلی ایجنٹس کی شناخت سامنے آئی۔ انٹیلی جنس اور سیکورٹی کی خصوصی معلومات کے علاوہ، غاصب صیہونی حکومت کی چند اہم ترین خفیہ فوجی تنصیبات، ہتھیاروں کے کارخانوں اور سٹریٹجک سویلین صنعتوں سے متعلق خصوصی معلومات کا حصول بھی انٹیلی جنس کے بڑے اور کثیرالجہتی آپریشن کی کامیابیوں میں شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید