اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) این اے 47اور 48سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے اپنی جماعتوں میں بھی جمہوریت قائم نہ کر سکے۔ سیاسی پارٹیوں میں خاندانی بادشاہت قائم ہے۔ سواں کیمپ کارنر میٹنگ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے مقدمات ختم کروائے‘ ای سی ایل سے نام نکلوائے‘ بینک اکاؤنٹس بحال کروائے۔ اس موقع پر واصف حسین شاہ‘ سید محسن عباس‘ جی ایم شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے انکی حمایت کا اعلان کیا۔ ادہر ویلفیئر ریزیڈنس کمیٹی جدہ ٹاؤن میں سابق ممبر اسمبلی محمد افضل کھوکھر نے خطاب کیا۔ اہل علاقہ نے انکی حمایت کا اعلان کیا۔