• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوس کپ، بھارت کی پاکستان پر 0-2 کی برتری، اعصام اور عقیل کو شکست

اسلام آباد (نمائندہجنگ)بھارتی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 1 پلے آف کے پہلے راؤنڈ میں سنگلز کےدونوں مقابلوں میں ٹاپ پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان کو شکست دیکر 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کی بدقسمتی یہ ہے کہ کم عمر کھلاڑیوں کے دستیاب ہونے کے باوجود اہم ایونٹ میں46 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کو ہوم گرائونڈ پر موقع فراہم کیا۔ اتوار کو ہونے والے تیسرے میچ میں اگر پاکستان کو شکست ہوگئی تو اگلے دو ریورس سنگلز نہیں کھیلے جائیں گے۔ اتوار کودونوں ٹیموں کے درمیان ڈبل کا مقابلہ ہوگا۔ اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹس پر کھیلے جانے والے پہلے سنگلز مقابلے میں بھارت کے رام کمار نے اعصام الحق قریشی کو 6-7، 7-6، 6-0 سے شکست دی۔ اعصام الحق نے پہلا سیٹ 7-6 سے جیتا تھا جبک ہ بھارت کے رام کمار رماناتھن نے دوسرا سیٹ 7-6 سے اپنے نام کیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں رام کمار رماناتھن نے اعصام الحق کو 6-0 سے شکست دیکر بھارت کو 1-0 کی برتری دلوا دی۔ تیسرے سیٹ کے دوران اعصام الحق نے میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا تھا۔دوسرے سنگلز میں سریرام بالاجی نے عقیل خان کو 7-5، 6-3 سے شکست دیکر ٹیم کی برتری 2-0کردی۔ امکان ہے کہ اتوار کو ڈبلز میں مزمل مرتضیٰ اور برکت اللہ کا مقابلہ بھارت کے یوکی بھمبری اور ساکیتھ مینینی کے درمیان ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید