• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹکا ماوا فروشی میں ملوث خاتون ملزمہ اور ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث خاتون ملزمہ اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر قطر موڑ کے قریب کارروائی کرکے ملزمہ و ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں کلیم ولد عین الحق اور ملزمہ افسانہ زوجہ سلیم شامل ہیں۔گرفتار ملزمہ و ملزم کے قبضے سے 120 عدد پڑیاں تیار مضر صحت گٹکا ماوا اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید