• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی مہم کے خاتمے میں 3 دن باقی، انٹرنیٹ کی بندش مسترد

اسلام آباد( طاہر خلیل)سیاسی جماعتوں کی انتخابی کی مہم کے خاتمے میں 2 روز باقی منگل اور بدھ کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم ہو جائیگی، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کیلئے میدان سجا لیا ، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں 8 فروری پولنگ ڈے پر انتظامی اور سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا امکان مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں .سے غیررسمی گفتگو کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال سے نمٹا جارہا ہے، الیکشن 8 فروری کو پورے ملک میں ہوگا اس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کریگا۔علاوہ ازیں الیکشن 2024ء 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہو گئی ،ترسیل کا کام 90فیصد پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ، اسلام آباد ، لاہور ، کراچی اور دیگر مضافاتی علاقوں کیلئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج تک مکمل کر لی جائے گی ،قومی اسمبلی کے امید واروں کیلئے ہلکے سبز رنگ اور صوبائی اسمبلیوں کے امید واروں کیلئے سفید کلر کے بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ۔آج ہفتے کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امید واروں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ، اس مرتبہ بیلٹ پیپرز کا سائز چھوٹا کیا گیا ہے اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں اس مرتبہ چھ ہزار سے زیادہ امید واروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے 2018 کے الیکشن میں 11ہزار امید وار تھے اس مرتبہ امید واروں کی تعداد 17 ہزارسے زیادہ ہو گئی ہے ۔ خصوصی سیکورٹی فیچرز کے حامل بیلٹ پیپرز کا کاغذ خصوصی طور پر باہر سے منگوایا گیا ہے ۔ اس مرتبہ بیلٹ پیپرز کا سائز چھوٹا ہونے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اس مرتبہ بیلٹ پیپرز پر 8 کےبجائے 10 تک امید واروں کے نام شائع ہونگے پچھلے مرتبہ بیلٹ پیپرز پر جس کا سائز بھی بڑا تھا امید واروں کیلئے 8 کالم بنائے گئے تھے جبکہ اس مرتبہ 10 کالم کا بیلٹ پیپر تیارکیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید