ملتان (سٹاف رپورٹر) 17 کسی وہاڑی روڈ ملتان پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوںمیں چار ماہ کی زینب، پانچ سالہ عالیہ، خالدہ بی بی ناز بی بی،ریحانہ بی بی اور جبار شامل ہیں، دوسری جانب اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے بھی جائے وقوع پرپہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔