راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے مؤثر تفتیش کرتے ہوئے ایک ماہ میں 296ملزموں کو معزز عدالتوںسے سزائیں دلوائیں ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اس دوران قتل کے 10 مقدمات میں ملزموں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں،خاتون سے زیادتی کے ایک مقدمہ میں مجرم کو سزا،منشیات کے 26 مقدمات میں مجرموں کو سزا، چوری کے 33مقدمات ،موٹر سائیکل و کار چور ی میں 16، سٹریٹ کرائم میں 61اور 149دیگر مقدمات کے مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہنا تھاکہ مقدمات کی تفتیش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،شواہد کے حصول اور چالان کے ساتھ پیروی مقدمات پر بھی فوکس کیا گیا ہے۔