کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا میں انڈر19ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل جمعرات کو بینونی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پہلا سیمی فائنل منگل کو بھارت اورمیزبان جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان ابھی تک نا قابل شکست ہے۔ سپر سکس کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی۔ عبید شاہ نے 5وکٹیں حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 17 ہوچکی ہے۔