کراچی (اسٹاف رپورٹر) وشاکا پٹنم میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر67رنز بنائے تھے۔زیک کرالی29اور نائٹ واچ مین ریحان احمد9رنز پر کھیل رہے تھے۔ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔انگلینڈ کو جیت کے لئے مزید332رنز کی ضرورت ہے ۔ قبل ازیں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں255رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ شھمبن گل نے104، اکشر پٹیل نے45رنز بنائے۔ٹام ہارٹلے نے چار وکٹیں لیں۔